بدھ,  10  ستمبر 2025ء
معذور افراد کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے، آواز معذوراں بلوچستان کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)آواز معذوراں بلوچستان آرگنائزیشن کے صدر عزت اللہ کاکڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ معذور افراد کو قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے،تمام سیاسی جماعتوں میں معذور افراد کیلئے ونگ بنانے کے علاوہ انکے ووٹ کے حق کو یقینی بنایا جائے،معذور افراد کیلئے الگ وزارت اور انکے حقوق اور پالیسیوں کے نفاذ کی نگرانی اور جائزہ لینے کیلئے نیشنل ڈس ایبلٹی کمیشن بنایا جائے،معذور افراد کے روزگارکیلئےپیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے،فیصلہ سازی کے عمل میں انکی شرکت کو یقینی بنایا جائے،جامع تعلیمی پالیسیوں اور طریقوں کو نافذ کیا جائے،انہوں نے ان خیالات کا اظہارتنظیم کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ خان اور آفس سیکرٹری سید شاہ فیصل کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہناتھا کہ آبادی کا اہم حسہ ہونے کے باوجود ملک میں معذور افراد کو تعلیم ، صحت اور روزگار جیسے بنیادی انسانی حقوق تک رسائی حاصل نہیں ہے،معذور افراد کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے بے شمار رکاوٹیں اور چیلنجز درپیش ہیں اور انہیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت معذور افراد کو قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں نمائندگی دے،تمام سیاسی جماعتوں میں معذور افراد کیلئے ونگ بنانے کے علاوہ انکے ووٹ کے حق کو یقینی بنایا جائے،معذور افراد کیلئے الگ وزارت اور انکے حقوق اور پالیسیوں کے نفاذ کی نگرانی اور جائزہ لینے کیلئے نیشنل ڈس ایبلٹی کمیشن بنایا جائے،معذور افراد کے روزگارکیلئےپیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے،فیصلہ سازی کے عمل میں انکی شرکت کو یقینی بنایا جائے،جامع تعلیمی پالیسیوں اور طریقوں کو نافذ کیا جائے،معذور افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے،معاون آلات اور ٹیکنالوجی کو معذور افراد کیلئے قابل رسائی اور سستا بنایا جائے تاکہ معذور افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے میں مدد مل سکے۔

مزید خبریں