راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ایس پی غلام مصطفیٰ گیلانی نے پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کے ریجنل آفیسر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ریجن آفس پہنچنے پر اسٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
نئے ریجنل آفیسر نے تمام برانچز کے انچارجز سے ملاقات کی اور ادارے کے امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں۔
ایس پی غلام مصطفیٰ گیلانی نے واضح کیا کہ ریجن کے تمام ملازمین کے مسائل کو سنا جائے گا اور ان کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک منظم، فعال اور عوام دوست پولیسنگ کا نظام ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے گا۔