اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔
ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کر دیا جو ڈیٹا لیکیج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔
وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سمز کا ڈیٹا لیک ہونے میں ملوث عناصر کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی ، خصوصی تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں: اداکار محسن گیلانی نے ساس بہو میں ہونیوالی لڑائی کی اہم وجہ بتادی