بنکاک(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے۔
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنا ٹائٹل سیلاب متاثرین کے نام کر دیا، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد ٹاپ رینک انڈونیشیاکے حریف فرنینڈس کو شکست دی۔
10راؤنڈز پر مشتمل فائٹ کے آخری مرحلے میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کیا، وہ پہلے پاکستانی باکسر ہیں جن کی فائٹ 168 ممالک میں براہ راست دیکھی گئی۔
پاکستانی باکسر عثما ن وزیر کے حریف انڈونیشین باکسر فرنینڈس سابق ڈبلیو بی سی ایشین چیمپئن تھے، پاکستانی باکسر نے انہیں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد: تھانہ صدر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار