هفته,  30  اگست 2025ء
جینگل کریڈفنانس لمیٹڈ اور ٹیلی مارٹ کے درمیاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جینگل کریڈفنانس لمیٹڈ اور ٹیلی مارٹ کے درمیاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط، معاہدے کے تحت جینگل کریڈفنانس لمیٹڈعام لوگوں کوسمارٹ فون کی خریداری کیلئے آسان قرضہ مہیا کریگا،مفاہمتی یادداشت پر جینگل کریڈفنانس لمیٹڈکے چیف فنانشل آفیسر سنیل اور ٹیلی مارٹ کے سی ای او حمزہ عبدالرؤف دستخط کئے، اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کےفنڈز مینجمنٹ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آصف اقبال تھے جبکہ چیف کمرشل آفیسرون لنک پرائیویٹ لمیٹڈٖ کے بشیر خان،ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی ڈاکٹر عدنان اختر، جاز کیش کے ویلتھ مینجمنٹ کےہیڈ کمیئل سمیت دیگر لوگ بھی تقریب میں موجود تھے، اس موقع پر جینگل کریڈفنانس لمیٹڈ اور ٹیلی مارٹ کے چیف فنانشل آفیسر سنیل نے بتایا کہ انکا ادارہ ایس ای سی پی سی رجسٹرڈ ہےجو ان تمام ضرورت مند لوگوں کو جنہیں بینک قرض نہیں دیتے یا پھر انکی بینک تک رسائی نہیں ہے انہیں پچاس ہزار روپے تک کا فوری اور آسان شرائط پر قرضہ فراہم کرتا ہے،جس سے وہ اپنی سکول فیس، چھوٹے موٹے کاروبار یا گھر کی دیگر ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں،اس وقت ملک بھر میںپچپن لاکھ کے قریب لوگ ہمارے ایپ سے مستفید ہو رہے ہیں،جینگل کریڈفنانس لمیٹڈ اور ٹیلی مارٹ کے درمیاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقصد ان تمام لوگوں ، طلبا، اور نوجوانوں کو سمارٹ فون کی رسائی کو یقینی بنانا ہے جس سے وہ تعلیم، اپنے کاروبارکو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں،اس معاہدے کے تحت ٹیلی مارٹ کیساتھ ملکر عوام کو آسان اقساط میں موبائل فون دینگے تاکہ وہ اپن ی ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔

مزید پڑھیں: ماڈل ایڈکشن ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری انٹیگریشن سینٹر لاہور کا قیام، مفاہمتی یاداشت پر دستحط

مزید خبریں