اتوار,  31  اگست 2025ء
بریک سسٹم میں مسئلہ،فورڈ موٹر کا 5 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

اسلام آباد(روشن  پاکستان نیوز) بریک فلوئڈ لیکج کے مسئلے کے باعث امریکی کار ساز کمپنی فورڈ موٹر نے امریکا میں فروخت کی گئی 5 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے ۔

رائٹرز کے مطابق فورڈ موٹر کی جانب سے یہ اقدام نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بریک سسٹم میں موجود ایک نالی پھٹنے سے فلوئڈ لیک ہوسکتا ہے جس سے گاڑی کے رکنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے اور حادثے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

فورڈ نے کہا ہے کہ اس مسئلے سے منسلک کسی حادثے یا زخمی ہونے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔یہ ریکال فورڈ ایس یو وی ایج (Edge) ماڈل 2015 تا 2018 اور لگژری گاڑی لنکن ایم کے ایکس (Lincoln MKX) ماڈل 2016 تا 2018 کیلئے ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: کورنگ ٹاؤن میں سفاری ویو پلازہ پر قبضے کی کوشش، معزز شہری کو ہراساں، دفتر میں توڑ پھوڑ اور 48 لاکھ کا سامان چوری

نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے اندازے کے مطابق واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں سے ایک فیصد گاڑیوں میں یہ نقص پایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، فورڈ کی جانب سے علیحدہ طور پر مزید 2 لاکھ 13 ہزار گاڑیاں ناقص ٹیل لائٹس کے باعث اور ایک لاکھ 900 گاڑیاں ایئر بیگ پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر واپس منگوانے کا اعلان بھی کیا گیاہے۔

مزید خبریں