اتوار,  31  اگست 2025ء
میچ دیکھنے آنے والے شائقین صرف میچ انجوائے کریں، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں، راشد خان
میچ دیکھنے آنے والے شائقین صرف میچ انجوائے کریں، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں، راشد خان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ میچ دیکھنے آنے والے شائقین صرف میچ انجوائے کریں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹس میں ہماری شاندار پرفارمنس رہی ہے۔ اور حالیہ چند ماہ کے دوران ہمارے کھلاڑی دنیا بھر میں ہونے والی ٹی 20 لیگز کھیلتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ کے تجربے کا فائدہ ٹرائی نیشن سیریز میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات: کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر لڑائی 3 جانیں نگل گئی

کرکٹ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ جتنے بھی شائقین میدان میں آکر میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ یہ کھیل اتحاد پیدا کرتا ہے۔  کھیل لوگوں کو آپس میں جوڑتا اور امن کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ میچز دیکھنے کے لیے شارجہ اسٹیڈیم آ رہے ہیں۔ وہ یہاں آکر صرف میچ کو انجوائے کریں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔

مزید خبریں