جمعرات,  28  اگست 2025ء
شاہ رخ خان اور دیپیکا کے خلاف مقدمہ درج کیوں ہوا؟

ممبئی (روشن پاکستان نیوز) بالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے خلاف ایک گاڑی میں تکنیکی خرابیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر بھارت پور میں مقامی وکیل کیرتی سنگھ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کی بنیاد پر یہ مقدمہ گاڑی ساز کمپنی کے چھ افسران کے ساتھ ساتھ دونوں اداکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ کرتی سنگھ نے 2022 میں 23 لاکھ 97 ہزار بھارتی روپے کی ہنڈائی آلکزار خریدی تھی، لیکن چند ماہ کے اندر ہی گاڑی میں متعدد تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں جو کہ سڑک پر حادثات کا باعث بن سکتی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گاڑی ہائی وے پر اوور ٹیکنگ کے دوران رفتار حاصل نہیں کر پاتی اور اوڈومیٹر پر خرابی کی وارننگ ظاہر ہوتی ہے۔

وکیل کے مطابق انہوں نے متعدد بار گاڑی کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے کمپنی اور ڈیلرشپ سے رابطہ کیا، مگر انہیں بتایا گیا کہ یہ مسئلہ مینوفیکچرنگ ڈیفیکٹ ہے اور اسے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ اس معاملے پر عدالت کی ہدایت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ ، نام بھی سامنے آگئے

درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون، جو اس کار کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، کو بھی اس کیس میں شامل کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ گاڑی خریدنے کا فیصلہ ان کے اشتہارات دیکھ کر کیا گیا تھا، جن میں گاڑی کو مکمل طور پر ’ٹربل فری‘ اور معیاری دکھایا گیا تھا، جبکہ حقیقت اس کے برعکس نکلی۔

ماتورا گیٹ پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی رادھا کشن نے تصدیق کی ہے کہ گاڑی کی تکنیکی خرابیوں کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ مقدمے کی نوعیت فراڈ اور صارفین کو گمراہ کرنے سے متعلق ہے۔

مزید خبریں