اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ)فی تولہ سونے کی قیمت(gold price) ایک ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے پر پہنچ گئی ۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھائو 10 ڈالر اضافے سے 3390 ڈالر فی اونس ہوگیا، یاد رہے گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ، قیمت 3 لاکھ ، 60 ہزار ، 700 ہو گئی