بدھ,  27  اگست 2025ء
پنجاب و فرانس کے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چوہدری شافع حسین اور گلوبل ٹریڈ ایکسپو سینٹر پاکستان کے چیئرمین مظہر حسین تھاتھل کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔

تقریب پی آئی ای ڈی ایم سی ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ڈاکٹر عمران ہاشمی، جی ٹیک کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ و ریلیشنز لیاقت علی تھاتھل، سرکاری افسران، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

فریقین نے اس موقع پر ستمبر 2025 میں پیرس میں منعقد ہونے والے چوتھے پاکستان-فرانس تجارتی وفد سمیت دیگر بین الاقوامی اقدامات میں تعاون پر اتفاق کیا۔

اس شراکت داری سے پنجاب اور فرانس کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید خبریں