اسلام آباد (سعد عباسی): تھانہ شمس کالونی پولیس نے اسنیچرز اور ڈکیتوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ “چپہ گینگ” کے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی انڈسٹریل ایریا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او شمس کالونی شاہنواز ڈوگر اور اے ایس آئی دلشان فاروقی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شفیع اللہ عرف چپہ اور غلام رسول عرف مچولہ کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، نقدی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ (پسٹل) برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں درج درج ذیل آٹھ مقدمات میں تحقیقات جاری ہیں:
-
مقدمہ نمبر 223/25 مورخہ 10/06/25 بجرم 392/411
-
مقدمہ نمبر 334/25 مورخہ 08/08/25 بجرم 382/411
-
مقدمہ نمبر 257/25 مورخہ 23/06/25 بجرم 382/411
-
مقدمہ نمبر 210/25 مورخہ 03/06/25 بجرم 382/411
-
مقدمہ نمبر 302/25 مورخہ 20/07/25 بجرم 382
-
مقدمہ نمبر 332/25 مورخہ 23/08/25 بجرم 392/411
-
مقدمہ نمبر 214/25 مورخہ 05/06/25 بجرم 392/411
علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: یومِ دفاع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، تمام خوارج گرفتار