بدھ,  27  اگست 2025ء
خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کیخلاف کریک ڈاؤن، مقدمات درج

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف فحش زبان، گالم گلوچ اور معاشرتی اقدارکے منافی مواد کی بنیاد پرمقدمات درج کیے گئے، جن میں سے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او مردان ظہورآفریدی کے مطابق گرفتارملزم ٹک ٹاک کے ذریعے سوشل میڈیا پراخلاقیات کی پامالی اور معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہا تھا دیگرافراد کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کو منفی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے، جسے ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا، غیراخلاقی زبان اورحرکات میں ملوث عناصرکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی قیادت سے ملاقاتیں ، سینٹکام کی چینج آف کمانڈ تقریب میں شرکت

مزید خبریں