اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقا مات پر جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں تیز اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سیالکوٹ، گجرات،جہلم، نارووال سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی وجہ سے جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، منڈی بہاؤالدین،گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، تفصیلات جاری