ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس کی عدالت نے انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
گوگل پر جرمانہ روسی عدالت نے انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیا۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل میپ نے ’آپ کے حالیہ مقامات‘ تک آسان رسائی کا آغاز کردیا
فوری طور پر گوگل کی طرف سے اس جرمانے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
2 ماہ قبل فرانس کی جانب سے گوگل پر جی میل اشتہارات کی مد میں بھارتی جرمانہ عائد کیا تھا۔ فرانس کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کمپنی جی میل پر فرانس کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھا رہی ہے۔
اس سے قبل جولائی 2022 میں یوکرین جنگ سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر 373 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ جبکہ گوگل پر اس سے قبل بھی جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔