منگل,  26  اگست 2025ء
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 47 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں غیرقانونی سرحد پار کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 سے 9 اگست کے درمیان بڑی تعداد میں فتنہ الخواج کے دہشتگردوں نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔ تاہم 47 دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارے گئے۔

مارے جانے والے تمام دہشتگرد افغان تھے۔ اور دہشتگردوں کی لاشیں افغانستان کی حدود میں ہی گریں۔ دہشتگردوں کے مارے جانے کے 15 دن بعد بھی ان کی لاشیں اٹھانے کوئی نہیں آیا۔ اور افغانستان کی طرف گرنے والی لاشیں گلتی سڑتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 25 اگست کو سرحد پر افغان حکام کے ساتھ جرگے کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا۔

دہشتگردوں کی لاشیں گوشت خور جانور بھی نوچ نوچ کر اپنی بھوک مٹاتے رہے۔

مزید خبریں