منگل,  26  اگست 2025ء
ٹانک ، شمالی وزیرستان سے مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق ، رواں سال ملک بھر میں تعداد 23 ہو گئی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع سے 2 نئے پولیو کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہو گئی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیو سے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ای ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اعلیٰ معیار کی مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں پولیو مہم یکم ستمبر اور جنوبی خیبر پختونخوا میں 15 ستمبر سے شروع ہو گی۔

این ای او سی کے مطابق  99 مخصوص اضلاع میں 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: مستونگ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ ، ایک شہید

مزید خبریں