منگل,  26  اگست 2025ء
عشرہ رحمت اللعالمینؐ، ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزارت مذہبی امور نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺآج سے پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ عشرہ ملک بھر میں بھرپور دینی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس قرار دادوں کی روشنی میں ملک بھر میں سیرت النبیؐ کی محافل کا انعقاد ہو گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے 1447 ہجری کو 1500 ویں ولادت و با سعادت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے،اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات یکم تا 12 ربیع الاوّل قومی و صوبائی سطح پر جاری رہیں گی۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کا سب سے اہم حصہ پچاسویں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد ہوگا، اس کانفرنس میں اہم سیاسی و سرکاری و بین الاقوامی شخصیات شریک ہوں گی، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و کشمیر کو بھی سیرت النبیﷺ کانفرنسز کے انعقاد کی ہدایات کی گئی ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 11 ویں ربیع الاول کی شب خصوصی محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور کے ساتھ مل کر چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان میں تقاریب منعقد کی جائیں گی، ان تقاریب سے امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

مزید خبریں