اتوار,  24  اگست 2025ء
گندم کی فی من قیمت 2200 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی
گندم کی فی من قیمت 2200 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گندم کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی من گندم  کا ریٹ 2200 سے بڑھ کر 2800  روپے ہو گیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1700 روپے تک پہنچ چکی ہے ،لاہور میں نان بائی مالکان نے روٹی کی قیمت میں 2 روپے اضافے کا عندیہ دیدیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 16 روپے کئے جانے کا امکان ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق اگر آٹے کی قیمتیں کم ہو جائیں تو روٹی کی قیمت برقرار رہے گی۔

مزید پڑحیں: کراچی میں آٹا سب سے مہنگا، 20کلو کا تھیلا 1800 روپے میں فروخت ہونے لگا

مزید خبریں