اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یوٹیوب میں ایک ایسا فیچر اس ویڈیو شیئرنگ سروس کو مفت استعمال کرنے والے افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو اب تک صرف پریمیئم سبسکرائبرز کو دستیاب تھا۔
ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے پریمیئم صارفین کے لیے مخصوص فیچر اس سروس کو مفت استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے یہ صارفین بھی آف لائن دیکھنے کے لیے ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے خاموشی سے یہ فیچر مفت صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ یہ برسوں سے صرف پریمیئم سبسکرائبرز کو دستیاب تھا۔
یہ ویڈیو شیئرنگ سروس کو مفت استعمال کرنے والوں کے لیے بہت بڑی اپ ڈیٹ ہے۔
اس طرح وہ اپنی پسندیدہ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرکے انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے۔
البتہ مفت صارفین کے لیے اس کی ایک حد مقرر ہوگی کہ وہ کتنی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
مگر یہ حد کتنی ہوگی، یہ ابھی واضح نہیں۔
مزید پڑھیں: یوٹیوب مصنوعی ذہانت سے صارفین کی عمر کا اندازہ لگائے گا، کم عمر ہونے پر پابندیاں تیار
اسی طرح میوزک ویڈیوز کو یوٹیوب مفت استعمال کرنے والے افراد ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔
گوگل کی جانب سے بھی اس فیچر کو متعارف کرانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند خطوں میں کچھ عرصے کے لیے مفت صارفین مخصوص ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔