هفته,  23  اگست 2025ء
یوکرین میں امریکی فیکٹری پر روس کی بمباری سے خوش نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں موجود امریکی فیکٹری پر روس کی بمباری سے خوش نہیں، روسی صدر پیوٹن کو دو ہفتے دوں گا، پتا چل جائے گا کہ یوکرین کا معاملہ کس طرف جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک بریفنگ کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے پیوٹن سے روس میں واقع امریکی کمپنی پر حملے سے متعلق بات کی؟ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں اس حملے سے خوش نہیں ہوں اور میں اس جنگ سے متعلق کسی بھی چیز سے خوش نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ 21 اگست کو روس نے یوکرین پر 574 ڈرون اور 40 میزائل کیے تھے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

جمعرات کی رات بھر روس کی جانب سے 614 ڈرون اور میزائل فائر کیے گئے جن میں سے 577 کو یوکرینی فضائیہ نے مار گرایا تھا۔ یہ جولائی کے بعد سب سے بڑا فضائی حملہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کو بڑا ریلیف؛ امریکی صدر پر 500 ملین ڈالر کے جرمانے کی سزا کالعدم قرار

حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ٹرمپ روس اور یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں موجودہ صورتحال ختم ہو جانی چاہئے۔ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں