اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہونے پر دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے سفر کے اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں پر مبنی ہو گی ، فلم میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے جیسے چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی۔
اس کے علاوہ کورونا وباء کے دوران پاکستان سپر لیگ کو درپیش چیلنجز اور ان مقابلوں کا بھی خصوصی ذکر کیا جائے گا ، یہ بھی بتایا جائے گا کہ پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگز میں ٹاپ تک کیسے اور کن حالات میں پہنچی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کپتان کا نام سامنے آگیا