کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، بلوچستان میں امن ،استحکام ،خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا ،تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔
جنرل عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور خطے میں قیام امن کیلئے فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دورے کا مقصد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے تربت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات سے نوازا گیا