هفته,  23  اگست 2025ء
ابصار عالم کی والدہ کی دعائے مغفرت، ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار سمیت اہم شخصیات کی شرکت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی والدہ مرحومہ کی ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کے موقع پر ملک کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی پرائم منسٹر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، راجہ سرفراز اکرم، چوہدری عبدالمجید، ریاض پراچہ اور ڈاکٹر ریاض جنجوعہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

شرکائے تقریب نے مرحومہ کے بلند درجات، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ دعائیہ تقریب میں موجود افراد نے کہا کہ ابصار عالم کی والدہ نہایت نیک سیرت اور شفیق خاتون تھیں جنہوں نے اپنی اولاد کی بہترین تربیت کی اور ایک باوقار خاندان کی بنیاد مضبوط کی۔

اس موقع پر شریک مہمانوں نے صحافی برادری کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ والدین کی دعائیں اور تربیت ہی کسی بھی شخصیت کی اصل پہچان ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی یاد اور نیک اعمال ہمیشہ ابصار عالم اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے باعثِ فخر رہیں گے۔

دعائیہ اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اور اجتماعی دعا کے ذریعے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دست بدعا ہوئے۔

مزید خبریں