هفته,  23  اگست 2025ء
کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری, 21 نئی بسیں سڑکوں پر آنے کو تیار

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ اور تربت کیلئے 21 نئی بسیں خرید لی گئیں ہیں۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کے مطابق 17 نئی بسیں کوئٹہ اور 4 تربت میں چلیں گی اور کوئٹہ میں خواتین کیلئے 5 پنک بسیں چلائی جائیں گی۔

محمد حیات کاکڑ کے مطابق عوام کو معیاری اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں 12 گرین بسیں مختلف روٹس پر بھی چلائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں پاکستان آرمی کا بڑا سیکورٹی آپریشن: بھارتی خفیہ نیٹ ورک تباہ، دو انتہائی مطلوب دہشتگرد زندہ گرفتار

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت ملے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مزید خبریں