هفته,  23  اگست 2025ء
گرین ڈائیوو کمپنی نے ورکرز کی کئی ماہ کی تنخواہیں روک لیں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام حافظ آباد میں خطرے سے دو چار گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، سب کمپنی ڈائیوو نے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں، تنخواہیں نہ ملنے پر فوارہ چوک حافظ آباد اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، سب کمپنی ڈائیوو جس کا کام ضلع میں صفائی ستھرائی کا ہے کے سینٹری ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ستھرا پروگرام حافظ آباد میں خطرے سے دو چار، سینٹری ورکرز نے فوارہ چوک حافظ آباد بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ان کا کہنا پچھلے کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے ہماری رکی تنخواہیں ہمیں دی جائیں،حکومت پنجاب نے ڈویژنز میں پرائیویٹ کمپنیوں کو صفائی کے لیے خدمات حاصل کی ہیں.ڈائیوو نامی کمپنی ضلع حافظ آباد میں صفائی کا کام کرتی ہےحکومت پنجاب سے کروڑوں روپے لینے والی کمپنی کا سینٹری ورکرز کو تنخواہیں نہ دینا کمپنی کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے سینٹری ورکرز ابتک متعدد مرتبہ احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں سینٹری ورکرز کا کہنا ہے انکی سننے والا کوئی نہیں ہے.وزیر اعلی پنجاب سے گزارش ہے ہماری تنخواہیں دلوائی جائیں تاکہ ستھرا پنجاب چلتا رہے،

مزید خبریں