هفته,  23  اگست 2025ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) — اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 اہم کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 25.719 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جن کی مالیت 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق:

  • سپر ہائی وے کراچی پر ایک مسافر بس میں سوار شخص کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

  • سہراب گوٹھ کراچی کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار ملزم سے بھی 12 کلوگرام چرس ضبط کی گئی۔

  • پشاور کے علاقے نمک منڈی میں ایک ملزم سے 1.519 کلوگرام وزنی 9000 ڈیازی پام نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

  • گلگت کے علاقے مینوار میں ایک کالج کے قریب کارروائی کے دوران 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

مزید خبریں