منگل,  19  اگست 2025ء
اسلام آباد: این اے 48 سے پی ٹی آئی کے صدر سہیل ستی گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 کے صدر سہیل ستی کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سہیل ستی کو جمعرات کی صبح اسلام آباد پولیس نے ایک چھاپے کے دوران حراست میں لیا۔ گرفتاری کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے اس اقدام کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے سہیل ستی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو دبانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، لیکن ہم ہر سطح پر قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پولیس حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے.

مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

مزید خبریں