پیر,  18  اگست 2025ء
نہیں معلوم روس یوکرین جنگ کب ختم ہو گی، ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات کے بعد گفتگو

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کب ہوگی۔ ہمیں جنگ کے خاتمے کی حمایت کرنی چاہیے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات بہت اہم ہے،دنیا میں جنگ نہیں امن چاہتےہیں،جنگ کے دوران ہزاروں بےگناہ افراد مارے جاتےہیں۔

بولے کہ چاہتےہیں دنیا میں امن ہو اور ہم سب تجارت کریں،شاید روسی صدر بھی جنگ کا خاتمہ چاہتےہیں، ہم چاہتے ہیں جنگ سب کیلئے بہتر انداز میں ختم ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا 2026 کے انتخابات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ معاملات ٹھیک رہے تو زیلنسکی اور پیوٹن کے درمیان ملاقات کرائیں گے، 6جنگیں ختم کرائی ہیں، یہ کوئی آسان کام نہیں۔ یوکرین میں جنگ روکنے کا یہ بہت اچھا موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین کے لوگوں کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔

مزید خبریں