راولپنڈی(ظہیر احمد) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے بلاول بھٹو کی فہم و فراست سے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا ہے پیپلز پارٹی نے ملک کی خاطر مسلم لیگ ن کی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے جبکہ مسلم لین کی حکومت کا رویہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا ہے ہم نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانی دی بانی پیپلز پارٹی شہید ذولفقار علی بھٹو نے موت کو گلے لگا لیا لیکن پاکستان اور امت مسلمہ کا مقدمہ عالمی استعماری قوتوں کے سامنے ڈٹ کر لڑا ۔انہوںنے بزدلی کا مظاہرہ نہیں کیا اور فوجی آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔آج فوجی آمر کا کوئی نام لیوا نہیں جبکہ بھٹو ازم دنیا بھر میں پروان چڑھ رہا ہے ،بھٹو ایک نظریئے کا نام ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن بھٹو ازم کو پوری دنیا میں پھیلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی نرگس فیض ملک،سعدیہ عباسی، کور کمیٹی کے ممبران چوہدری ندیم قیصر، اقبال خٹک،سہیل مختار سبط حسن بخاری،، شیخ عاصم، راشد اسلام بٹ، انور خان جدون، اشفاق، عباد ریاض، نصیر بھٹی، خالد نواز بوبی، پیر سرکار جی ، ممبر اسلامی نظریاتی کو نسل مولانایوسف اعوان اور دیگر نے بھٹو ازم انٹرنیشنل کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے موقع پر راولپنڈی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی پی سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبظ حسن بخاری نے کہا کہ ہم سب ملکر کارکنوں کے مسائل قیادت کے سامنے رکھیں گے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے ،کسی بھی بھی پارٹی کے کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیشیت رکھتے ہیں اور پی پی کا کارکن جب ڈٹ جاتا ہے کوئی فوجی آمر اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ پارٹی کے کارکنان جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کے کلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ تقریب میں راولپنڈی کی مختلف یوسیز سے تعلق رکھنے والی خواتین جن کا تعلق تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سے تھا پارٹی چھوڑ کرپیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نرگس فیض ملک،سعدیہ عباسی اور کور کمیٹی کے ممبران نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی ، تقریب کے آخر میںیوم تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا ۔
