پیر,  18  اگست 2025ء
نظام خلافت راشدہ کے قیام کے لیے جدوجہد جاری ہے، جے یو آئی پارلیمان میں قرآن و سنت کے خلاف قوانین کی مزاحمت کرتی ہے: مولانا فضل الرحمن

راولپنڈی(ظہیر احمد)جمعیت علمائے اسلام ملک میں نظام خلافت راشدہ کے قیام کے لئے جدوجہد کررہی ہے رہنما جے یو آئی پاکستان پیر عبدالشکور نقشبندی،صاحبزادہ عمرفاروق نقشبندی وفد کے ہمراہ امیر جے یو آئی پاکستان مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے موقع پر مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام ملک میں عدل و انصاف کے نظام کے لئے راستہ ہموار کررہی ہے قرآن و سنت کے خلاف جتنے قوانین بنائے جاتے ہیں ،جمعیت علمائے اسلام پارلیمان میں ان قوانین کے خلاف آواز اٹھاتی ہے اور رکاوٹ بنتی ہے پاکستان اسلام کے نام پر بنا لیکن یہاں مساجد،مدارس علما غیر محفوظ ہیں۔ اس موقع پرصاحبزادہ پیر عبدالشکور نقشبندی نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو چکوال میں تاجران کے مسائل سے آگاہ کیا اور جمعیت علمائے اسلام چکوال کی کارگردگی کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر مولانا فضل الرحمن صاحب نے جماعتی عہدیداران،کارکنان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جمعیت کے ورکرز کو ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ۔ وفد میں صاحبزادہ عمرفاروق نقشبندی امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل چکوال،سابقہ کونسلر جے یو آئی تلہ گنگ قاضی محمد خالد،سلمان عارف اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں