اسلام آباد (سعد عباسی) تھانہ شمس کالونی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا اور ایس ڈی پی او نارتھ کی ہدایت پر ایس ایچ او دلشان فاروقی، اے ایس آئی شاہ نواز اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران مقدمہ نمبر 140/21 مورخہ 12 جولائی 2021 بجرم 302/337Fi/337Fii/34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب اشتہاری ملزم خیال گل عرف خیالو ولد اجالا گل کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: ٹیکسلا میں پولیس مقابلہ: انتہائی مطلوب اشتہاری عامر شاہ ہلاک، ساتھی فرار
ملزم گزشتہ کئی عرصے سے قانون کی گرفت سے بچتا پھر رہا تھا اور پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔