اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل یونینسٹ پارٹی کے رابطہ سیکرٹری چوہدری محمد عاقب آرائیں نےکہا ہے کہ پنجاب ، پنجابی اور پنجابیت کیخلاف ہر لسانی سازش سے باز رہا جائے،پنجابیوں کا این ایف سی ایوارڈغیرپنجابیوں کو دیا جا رہا ہےجبکہ پنجاب میں بے روزگاری کے سبب لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں،دیگر صوبوں میں بجلی کی چوری کا سارا بوجھ پنجاب پر ڈالا جا رہا ہے، پنجابیوں کیخلاف جرائم میں ملوث دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے، نئے صوبوں بنانا ضروری ہیں تو فاٹا کو کے پی میں شامل کیوں کیا گیا،نیشنل یونینسٹ پارٹی کے رابطہ سیکرٹری چوہدری محمد عاقب آرائیں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ساتھیوں فقیر الہیٰ چیمہ، افتخار وڑائچ کالوری و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت، صحت ، تعلیم، روزگار کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے،قیام پاکستان سے لیکر آج تک پنجابیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،،بلوچستان میں آئے روز پنجابیوں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد نشانہ بنایا جاتا ہےجبکہ ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے،پنجاب میں بلوچوں سمیت تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے شہری محفوظ ہیں تو پنجابی بلوچستان میں محفوظ کیوں نہیں ہیں،ملک کی 72 فیصد آبادی پر ہونے والے مظالم تشویشناک ہیں،آزاد ذرائع کے مطابق 21 ہزار سے زائد سے زائد پنجابی، پنجابی شناخت کی وجہ سے شہید ہوئے جبکہ 12 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں جن کی ملازمتیں، زمین، جائیداد، مکانات، دوکانیں چھینی جا چکی ہیں،اس سلسلے کو رکنا چاہیئے،ان کا مزید کہناتھا کہ ملک میں سوچنے اور بولنے کی آزادی ہونی چاہیئے، پنجاب میں ایک کروڑ سترہ لاکھ بچے ابتدائی تعلیم سے محروم ہیں جبکہ پنجابیوں کے ٹیکسز پر غیر پنجابیوں کو پڑھایا جا رہا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح پنجاب اور سندھ کے نام فطرت یعنی دریائوں سے جڑے ہیں اسی طرح تہذیب کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کا نام گندھارا اور بلوچستان کا نام مہر گڑھ جبکہ نسل اور قومیت کی بنیادپر کے پی کا نام گجرستان اور بلوچستان کا جامولستان رکھا جائے،پنجاب کا فیصلہ پنجابی،قبائل جٹ، بٹ، راجبوت، شیخ،گجر، اعوان، آرائیں،راجہ، کیانی،جنجوعہ وغیرہ کرینگے کوئی اور نہیں،اگر نئے صوبوں بنانا ضروری ہیں تو فاٹا کو کے پی میں شامل کیوں کیا گیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی جگہ کسی مقامی نسل کے ذمہ دار کو عہدہ دیا جائے جو عوام اور دھرتی کا حقیقی خیرخواہ اور محافظ ہو،دہشتگرد عناصر سے پاکستان سے باہر نکالا جائے،پنجابی قوم کی زبانو ثقافت علم و ادب کو پنجابیوں کی خواہش کے مطابق نافذ کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجابی سیاسی تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہےجسے مستقبل میں مزید موثر اور بہتر بنایا جائیگا،
