واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے انتخابات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی ریاستوں کو وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں ہم آہنگی کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔ اور ریاستی خودمختاری قومی مفاد کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میل اِن بیلٹ اور ووٹنگ مشینوں کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میل اِن بیلٹس کو ختم کرنے کی تحریک کی قیادت کروں گا۔
مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کی نئی سازشی تھیوری: ”ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پیوٹن نہیں، ان کا ہم شکل تھا“
امریکی صدر نے ووٹنگ مشینوں کو غیر مؤثر، مہنگا اور متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2026 کے انتخابات سے قبل صدارتی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔