ساوتھ افریقہ (روشن پاکستان نیوز) جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور جوش و جذبے سے یومِ آزادی منایا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ڈیرہ ملک اسد افضال اعوان کھوہر پر کیا گیا، جہاں کیک کاٹ کر وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کیا گیا۔
تقریب میں ملک لالا جمیل فوجی، چوہدری چاند چیمہ، ملک حمزہ، ملک بلال، ظہور طاہر، ملک ارشد، شیر محمد، میاں بانی، ملک اسد اور دیگر دوست احباب نے شرکت کی۔
شرکاء نے پاکستان کی سالمیت، ترقی، اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور ایک دوسرے کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ تقریب میں قومی نغمے اور ملی جذبے سے لبریز بات چیت نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔
تقریب کا اختتام ملکی اتحاد اور بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کے عزم کے ساتھ کیا گیا۔