اتوار,  17  اگست 2025ء
انڈونیشیا میں 6 شدت کا زلزلہ ، کئی عمارتیں منہدم ، درجنوں افراد زخمی

سولاویسی(روشن پاکستان نیوز) انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولاویسی میں شدید زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہونے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ سولاویسی کے شہر پوزوریجنسی میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ یہ زلزلہ 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا اور پوزو ریجنسی کو ہلا گیا جبکہ قریبی علاقوں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں گر گئیں جس میں 29 افراد زخمی ہو گئے تاہم  فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

مزید خبریں