اتوار,  17  اگست 2025ء
پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر دنیا کی 10 حسین ترین اداکاراؤں میں شامل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی معروف  شوخ و چنچل اور ڈمپل کوئین اداکارہ ہانیہ عامر نے عالمی سطح پر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہانیہ عامر کو سال 2025 سے 2026 کے لیے دنیا کی دس خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ فہرست عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ “انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس” (IMDb) کی جانب سے جاری کی گئی ہے جو فلموں، ڈراموں اورشوبزشخصیات کی ریٹنگزاورپروفائلز مرتب کرتی ہے۔

فہرست میں آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی پہلے نمبر پرموجود ہیں جبکہ امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے، چینی اداکارہ دلرابا دلمورت اورجنوبی کورین اسٹار نینسی مکڈونی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پرفائز ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں مساجد کا انہدام: اداکارہ مشی خان نے پیغام میں لوگوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بالی ووڈ اداکارہ کرتی سنن کو پانچواں اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ کو چھٹا نمبردیا گیا ہے اس کے بعد ساتویں نمبرپر کیوبا کی آنا دی آرمس، آٹھویں پرایما واٹسن، نویں پرامبر ہرڈ اور دسویں نمبرپرترک اداکارہ ہاندے آرچل شامل ہیں۔

مزید خبریں