اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 858 روپے کی کمی ہونے سے سونا 3 لاکھ 06 ہزار 155 روپے کا 10 گرام ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 10 ڈالر کم ہونے سے فی اونس سونے کا ریٹ 3344 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری