جمعه,  15  اگست 2025ء
خواتین کا دولت مند مردوں سے شادی کا بڑھتا رجحان، ہمایوں اشرف نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں خواتین کے اس رجحان پر اپنی رائے دی ہے کہ وہ مالی طور پر مستحکم مردوں کو اپنا جیون ساتھی چنتی ہیں۔

ہمایوں اشرف اپنی اداکاری کے حوالے سے تو شہرت رکھتے ہیں، لیکن اب انہوں نے معاشرتی موضوعات پر بھی کھل کر بات کی ہے۔

ہمایوں نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ آج کل محبت اور شادی کا معاملہ مادی نوعیت کا ہو چکا ہے جو کہ ایک حقیقت پسندانہ رویہ ہے۔

ان کا کہنا تھا، ”آج کل محبت میں بھی مادی پہلو شامل ہوچکا ہے، یہ حساب کتاب اور حقیقت پسندی پر مبنی ہو گئی ہے اور یہ بالکل درست ہے۔ مالی طور پر مستحکم مرد سے شادی کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے، اور اس میں کوئی حرج نہیں۔“

ہمایوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی مجھے صرف اس بنا پرریجیکٹ کردے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ یہ اس کی سوچ ہے اور اسے ایسا ہی کرنا چاہیے کیونکہ مالی استحکام زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو آسان بناتا ہے۔

انہوں نے اپنی بہن کی مثال دیتے ہوئے کہا،”اگر میری بہن یا کزن مجھے کسی ایسے لڑکے کے بارے میں پوچھے جو کماتا نہیں، تو میں انہیں مشورہ دوں گا کہ شادی کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں۔“

ہمایوں اشرف نے واضح کیا کہ رشتہ تلاش کرنے کے عمل میں مالی استحکام کو نظر انداز کرنا عملی زندگی میں مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ بات رشتے کی کامیابی اور زندگی کے معیار کو متاثر کرتی ہے۔

مقبول ڈرامہ سیریل نقاب میں منفی کردار کےذریعے بھرپور داد سمیٹنے والے ہمایوں اشرف نے اپنے تازہ ترین ڈرامہ سیریل ”الزامِ عشق“ میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں اور ان کے خیالات نے ان کی شخصیت کو ایک نئے زاویے سے روشناس کرایا ہے.

مزید خبریں