اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سب سے بڑا سویلین اعزاز نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان کا زبردست انداز میں مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو کو آج اعلیٰ ترین سول اعزاز دیاجا ئے گا ، اُن کے ساتھ وفد میں شامل ارکان کوبھی اعزاز دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بلاول نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرکے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن کا بیانیہ پیش کیا تھا۔
دریں اثنا بلاول بھٹو نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارکباد دیتے ہوئے بیروزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا: سحر کامران