جمعرات,  14  اگست 2025ء
دیر ، پشاور اور بنوں میں دہشتگردوں کے حملے ، 5 پولیس اہلکار شہید ، 7 زخمی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) دیر ، پشاور اور بنوں میں دہشتگردوں کے حملوں میں 5 پولیس اہلکار شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

دیر بالا کے علاقے پناہ کوٹ میں پولیس موبائل کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔

اس کے علاوہ لوئر دیر کے علاقہ لاجبوک میں پولیس چوکی پر حملے کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوا ، پشاور کے تھانہ حسن خیل پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

بنوں میں مزنگ پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جنہیں پولیس نے جوابی کارروائی کرکے پسپا کر دیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں، یومِ آزادی پر سیکیورٹی انتظامات مکمل

مزید خبریں