بدھ,  13  اگست 2025ء
چہلم حضرت امام حسینؓ: راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات، سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت اہم اجلاس

راولپنڈی (محمد زاہد خان) چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول، ایس پی سی آئی اے، ایس پی سیکیورٹی سمیت دیگر پولیس افسران، امن کمیٹی کے اراکین، انجمن تاجران کے نمائندگان، جلوسوں کے بانیان اور منتظمین نے شرکت کی۔

اجلاس میں چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف انتظامات پر غور کیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق مکمل سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی امن و امان کا قیام ممکن ہے اور ہمیں یقین ہے کہ عوام حسبِ روایت پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

سی پی او نے زور دیا کہ ضابطوں کے ساتھ ساتھ عوام سے رابطے بھی مضبوط کیے جائیں تاکہ ہر ممکن حد تک امن برقرار رکھا جا سکے۔ علما اور اکابرین نے بھی اجلاس میں امن، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ پر مکمل اتفاق کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی،15سالہ لڑکی کے قاتل کو عمر قید کی سزا

اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن کے قیام، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہریوں کو یقین دلایا گیا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ چہلم کے موقع پر سیکیورٹی، سہولت اور امن کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں