منگل,  22 اپریل 2025ء
مفتی عبدالقوی نے روشن پاکستان نیوزکی اپیل پرفحش آن لائن پروگرام میں شرکت سے معذرت کر لی

دبئی،مانچسٹر(شہزادانورملک سے)روشن پاکستان نیوز سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے پھیلنے والی فحاشی اور بے حیائی کے خلاف میدان میں آگیا۔
مفتی عبدالقوی کو ایک سوشل میڈیا ایپ پر گندگی اور فحاشی پھیلانے والے پتلو نامی لڑکے کے پروگرام میں جانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق روشن پاکستان نیوز نے ہمیشہ مفتی عبدالقوی اور ان کے مثبت رجحانات ، اسلام اوردین کے فروغ کے لیے بھرپورساتھ دیا ہے۔

مفتی عبدالقوی ان دنوں دبئی میں قیام پذیر ہیں اور انہیں ایک سوشل میڈیا ایپ استعمال کرنے والے پتلو نامی لڑکے نے اپنے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی اور اس پروگرام میں دیگر فحش اور بدکاری پھیلانے والی لڑکیوں کو دعوت دی گئی تھی ۔

اور پھر اس پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر میں گندگی ،بے حیائی فحاشی ، عریانیت کو پھیلانے کاغلیظ منصوبہ بنایاگیا تھا۔

مزیدپرھیں:پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری

اس حوالے سے روشن پاکستان نیوز کومفتی عبدالقوی نے بتایا کہ مجھے منتظمین اس پروگرام میں شرکت کے لیے بار ،بار دعوت دے رہے ہیں تاہم میں اس پروگرام میں شریک نہیں ہوا ۔

اس حوالے سے روشن پاکستان نیوز کی ٹیم نے بھی ان کے اس اقدام کو سراہا اور ان سے درخواست کی کہ ایسے فحش اور بے حیائی کے پروگراموں میں آپ شرکت نہ کیاکریں ،آپ ایک عالم دین ہیں، اللہ پاک نے آپ کو ایک دین جیسی عظیم دولت سے نوازا ہے، آپ دنیا بھر میں اسلام کا نام روشن کریں اور ایسی بے حیائی ،بدکاری اور فحاشی کیلئے استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپس اور اس میں حصہ لینے والوں کے خلاف اپنی بھرپور آواز اٹھائیں تاکہ ہم بطور مسلمان اس دنیا میں اور اپنے پیارے ملک پاکستان میں بے حیائی اور گندگی کو صاف کر سکیں۔

سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے گند پھیلانے والوں کو بھی روشن پاکستان نیوز کی ٹیم نے پیغام دیا کہ وہ بھی ایسے بے حیائی کے کاموں کو فروغ نہ دیں اور خصوصا اپنے پروگرام میں مفتی اور عالم دین کو شرکت کی دعوت دے کر خود بھی گناہ میں ملوث نہ ہوں اور شرکا کو بھی اس گناہ کا شکار نہ بنائیں۔

روشن پاکستان نیوز کی ٹیم نے کہا کہ اسلام ہمیں بے حیائی اور فحاشی روکنے اور دین کی تبلیغ کا حکم دیتا ہے، ہم اس عزم کو لے کر آگے بڑھیں گے اور اپنے پیارے وطن پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی پاکستانی اوورسیز قیام پذیر ہیں ان کو پیغام دیں گے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں اسلام اوردین کے احکامات کو فروغ دیں۔

اسلام اور دین کو فروغ دیں اور ایسے بے حیائی اور فحاشیاور عریانیت کے پروگراموں سے جتنا ہو ممکن ہو سکے بچیں تاکہ اس دنیا میں بھی کامیاب و کامران ہوں اور اور آخرت میں بھی کامیابی ملے۔

مزید خبریں