اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) آلہ آباد کے صدر خالد خان نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ14 اگست پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کوایک علیحدہ آزاد ریاست کے خواب کی تعبیر ملی یہ دن ہمیں قربانیوں، جدوجہد، اور عزم و استقلال کی یاد دلاتا ہے، لاکھوں مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنی جان، مال اور گھر بار قربان کیے تاکہ ہمیں ایک آزاد وطن ملے جہاں ہم اپنے دین، ثقافت اور اقدار کے مطابق زندگی گزار سکیں،یومِ آزادی نہ صرف خوشی کا دن ہے، بلکہ یہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ آزادی کے بعد ہماری ذمہ داریاں کیا ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم ملک کی ترقی، اتحاد، انصاف، تعلیم، اور رواداری کو فروغ دیں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال، اور پرامن ریاست بنایا جا سکے، اپنے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور انجم عقیل خان،،عارف محمود،غلام احمد اور معین خالد خان کی قیادت میں ہم سب مل کر اس عہد کو دہرائیں کہ ہم وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور وقار کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
