پیر,  11  اگست 2025ء
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس 14 اگست تک معطل رہے گی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس 14 اگست تک معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس 16 اگست سے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، بکنگ کی گئی تمام ٹکٹیں مسافروں کو ریفنڈز کردی جائیں گی۔

 گزشتہ روز نواحی علاقے اسپیزینڈ کے ریلوے ٹریک پر جعفر ایکسپریس کے گزرنے پر دھماکہ ہوا تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے پی ایف یو جے ایف ای سی کے اعزاز میں استقبالیہ، سیاسی و صحافتی رہنماؤں کی شرکت

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ا یکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔

مزید خبریں