اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ٹرینیڈا میں ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی،پاکستان نے مقررہ ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، اس ون ڈے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔
مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
وہ 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے، اس سے قبل زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا انہوں نے 65 میچو ں میں 128 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگلے دو میچ جو کہ اتوار اور منگل کو ہونے ہیں وہ بھی برائن لارا اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔