جمعه,  31 اکتوبر 2025ء
مسلمانوں کو یہودیوں کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہوگا: سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار، پیر سید محمد علی گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو یہودیوں کی چالوں کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی کبھی بھی مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے، ان سے ہمیں صرف نقصان پہنچا ہے، فائدہ نہیں۔

پیر سید محمد علی گیلانی نے زور دیا کہ اگر ہم نے یہودی سازشوں کو نہ سمجھا تو ہمیں اپنے ملک پاکستان سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی ہمیں ہمارے ہی ملک میں آپس میں لڑا رہے ہیں اور بدقسمتی سے ہمیں اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ریاستی اداروں کے خلاف بیرونی دشمن تو پہلے ہی سرگرم ہیں، لیکن اگر اندر سے بھی دشمنی شروع ہو جائے تو ملک کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ پیر صاحب نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ خدارا عقل سے کام لیں، کیونکہ دشمن ہمیشہ اندر سے حملہ کر کے ہمیں کمزور کرتا ہے تاکہ اس کے لیے بیرونی حملہ آسان ہو جائے۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایک بار پھر بازی لے گئے، چراغ بری امام پیر سید حیدر علی گیلانی

انہوں نے کہا: “تم مسلمان ہو، یہودیوں کے سہولت کار نہ بنو۔ اگر اپنے ملک پاکستان کو بچانا ہے تو اتحاد، ہوش مندی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔”

آخر میں پیر سید محمد علی گیلانی نے ہمیشہ کی طرح دعا فرمائی کہ “اللہ تعالیٰ، محمد و آل محمدؐ کے صدقے، ہمارے پیارے ملک پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔”

مزید خبریں