جمعرات,  07  اگست 2025ء
ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی کی جانب سے پیجا کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میں پرتپاک استقبالیہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (پیجا) کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میں ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پیجا کے چیئرمین ناصر خان خٹک کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی، جس میں صدر ساجد خان، جنرل سیکریٹری راجہ طاہر محمود، ایڈیشنل سیکریٹری نوید قریشی، نائب صدر محمد نعمان قدوس، جوائنٹ سیکریٹریز چوہدری گلزار ناز، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ثاقب قریشی اور گورننگ باڈی کے ممبران رانا شہزاد نعیم اور راجہ نوید شامل تھے۔

سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے جنرل سیکریٹری رانا عبید علی خان، صدر عابد حفیظ بٹ، ایگزیکٹو ممبر صابر خان تنولی، افتخار خان خاری، سجاد حیدر عباسی، ضمیر قریشی، راجہ ضیافت، زین کیانی، راجہ رفاقت اور شفیق جان سمیت دیگر ممبران نے مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور نومنتخب باڈی کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر رانا عبید علی خان نے صحافیوں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سوسائٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریب کے دوران یومِ آزادی کے حوالے سے سوسائٹی میں منعقد کی جانے والی تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

ملاقات کا اختتام باہمی تعاون کے عزم اور قومی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عہد کے ساتھ ہوا۔

مزید خبریں