اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہو گی۔ اور دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی اپیل کر دی۔
واضح رہے کہ سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے معاملہ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی ، پارکنگ میٹرز لگانے کا فیصلہ
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف سڑکوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پولیس نے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔ اور انتظامیہ کی جانب سے کسی کو احتجاج کا اجازت نامہ نہیں دیا گیا۔ خلاف ورزی پر مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں بھی 7 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔