پیر,  04  اگست 2025ء
ساجد علی قریشی اور متعدد رہنما تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد علی قریشی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ساجد علی قریشی نے کہا کہ ان کے ساتھ تحریک انصاف کے متعددعہدیداران علی رضا، امجد جاوید، جہانگیر خان، حمزہ گل زرین،بدر ستی،راجہ تنویر،راجہ خالد، راجہ حنیف، ساردار ندیم، عادل تاج،حمید عباسی، بابر محمود، ڈاکٹر شکیل مغل،جاوید اقبال و دیگربھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی منفی احتجاجی سیاست سے تنگ آگئے ہیں واپس دوبارہ اپنے گھر پیپلز پارٹی آگیا ہوں۔ انہوںنے کہا صدر پیپلز پارٹی سٹی راجہ کامران کی کاوشوں سے پیپلز پارٹی شامل ہوئے ہیں انہی کی قیادت میں ایک ساتھ راولپنڈی سے گورنر ہاس اسلام آباد آئے۔ اس موقع پر گورنر سردار سلیم حیدر خان نے ساجد قریشی اور ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا انھیں پیپلز پارٹی کے پرچم کا مفلر پہنایا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ساجد علی قریشی کی شمولیت سے پیپلز پارٹی راولپنڈی میں مزید مضبوط ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے آئیندہ وزیر اعظم بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا بلال بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔ صدر پی پی راجہ کامران نے کہا کہ ساجد قریشی ہارڈ ورکر ہیں پیپلز پارٹی میں واپس آکر پارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے قائدین اسد پرویز، راجہ عامر کریم ،چوہدری ظفر منیر ،سردار قدوس، راجہ عرفان حیدر،توصیف بٹ اور دیگر بھی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں