اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری سردار سبیل جمیل خان نے کہا ہے کہ سوسائٹی میںترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے،بہت جلد جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کی اے جی ایم بلا رہے ہیں، تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرینگے، ممبران کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل حالات میںطویل صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، ممبران کو بہت جلد روشن مستقبل دینگے، کشمیر ماڈل ٹاؤن چکری کے حوالے سے بھی ممبران کو بہت بڑی بریکنگ نیوز دینگے، سوسائٹی میںتمام ممبران ایک پیج پر ہیں افواہ ساز فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں، جان قربان کر دینگے مگر ممبران کو دھوکہ نہیں دینگے، سردار سبیل جمیل خان نے مزید کہا کہ ممبران کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں سر چھپانے کیلئے سستے پلاٹ مہیا کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے،کوشش ہے کہ ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرکے ممبران کو پلاٹ حوالے کئے جائیں،انشاء اللہ بہت جلد اس حوالے سے ممبران کو خوشخبری سنائیں گے۔
